پستول صاف کرتے گولی چل گئی، خاتون زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر ڈی 13 کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون زخمی، واقعہ پستول صاف کرتے ہوئے۔۔۔
حادثاتی طور پر گولی چلنے سے پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق والد پستول صاف کررہا تھا کہ گولی چلنے سے بیٹی زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کی شناخت 22 سالہ نشرہ دختر شوکت علی کے نام سے ہوئی۔