لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عبدالطیف کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست کے مطابق عبداللطیف 5 جون کو کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبدالطیف کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے تاہم درخواست گزار کی عدم حاضری کے باعث معاملے میں مزید پیش رفت نہ ہوسکی اور عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔