مرکزی مسلم لیگ کے تحت کیماڑی میں سستے فروٹ اسٹال کا اہتمام
کراچی (این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت کیماڑی ٹان میں سستی روٹی اور سستے فروٹ اسٹالز کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جہاں شہریوں کو مارکیٹ ریٹ سے آدھی قیمت پر اعلی معیار کے فروٹ فروخت کیے گئے ۔کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نکالنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں کیماڑی میں سستے روٹی تندور اور فروٹ کے اسٹالز قائم کیے گئے ، جہاں آدھی قیمت پر روٹی اور مارکیٹ ریٹ سے کم نرخ پر پھل فراہم کیے جا رہے ہیں۔