گتے کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابوپالیاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر اٹھائیس سی میں گتے کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔
آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچی جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔یاد رہے کہ بدھ کی علی الصبح گلستان جوہر ملینیئم شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھاجس میں درجنوں دکانیں و دفاتر تباہ ، کروڑوں روپے مالیت کا نقصان دو فلور مکمل طور پر جل گئے دو کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔