فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 6افراد زخمی

 فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 6افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات لانڈھی،نارتھ کراچی، اورنگی، مچھر کالونی اور سائٹ ایریا میں پیش آئے۔۔۔

زخمی ہونے والے تمام افراد کو نامعلوم سمت سے گولی لگی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ناظم آباد نمبر ایک میں گولی لگنے سے راحیلہ نامی خاتون اور اورنگی ٹان بلوچ گوٹھ میں گولی لگنے سے اقبال نامی شخص زخمی ہوا۔اس کے علاوہ سائٹ ایریا میٹروویل میں غلام ربانی گھر میں گولی لگنے سے اور مچھر کالونی میں دس سالہ لڑکا گولی لگنے سے زخمی ہوا اور لانڈھی چراغ ہوٹل کے قریب بھی محمد مبشر نامی شخص اندھی گولی کا شکار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں