پولیس کا خفیہ اڈے پر چھاپہ، غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ضبط، ملزمان فرار

پولیس کا خفیہ اڈے پر چھاپہ، غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ضبط، ملزمان فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف پولیس نے غیر قانونی پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والے خفیہ اڈے پر چھاپہ مارا۔

اس دوران250 لیٹر سے زائد ڈیزل و پٹرول سمیت دیگر متعلقہ اشیاء برآمد کر کے قبضے میں لے لیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ملزمان علاقے میں غیر قانونی طور پر پٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث تھے ۔ پولیس نے ملزمان خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتار کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں