حسینی عزم رکھنے والے ظالم کی بیعت نہیں کرتے ، علامہ باقر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ایرانی قوم عاشورائی و کربلائی عزم رکھتی ہے ،حسینی عزم رکھنے والے کبھی کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے۔
امریکہ و اسرائیل کے خطہ میں حکمرانی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بعد نماز جمعہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں۔علامہ باقر عباس زیدیکا کہنا تھا کہ ایرانی قوم عاشورائی و کربلائی عزم رکھتی ہے ۔حسینی عزم رکھنے والے کبھی کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے ۔امریکہ و اسرائیل کے خطہ میں حکمرانی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے ۔ گریٹر اسرائیل کافارمولے کو سخت ناکامی کا سامنا ہے ۔ ایران کا وجود گریٹر اسرائیل کیلئے بڑی رکاوٹ ہے ۔امریکی صدر کی رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای بزرگ کو قتل کی دھمکی دینا مضحکہ خیز ہے ۔شہادت ہماری میراث ہے ، خدا کی راہ میں جان دینا اہلبیت علیہ السلام کی نگاہ میں عظیم سعادت ہے ۔ اسرائیل کی نابودی حتمی ہے ۔ٹرمپ اور نیتن یاہو کی رجیم چینج پالیسی ایشیائی ممالک کو سمجھ آگئی ہے ۔پاکستان کو چاہیے کہ باری کا انتظار کرنے کے بجائے ایران کا ساتھ دے ۔ ایران اس وقت جہان اسلام کی جنگ لڑ رہاہے ۔اسرائیل اگر خطہ میں ایران کو کمزور کر دیتا ہے تو کل اسلامی ایشیائی ممالک بھی نہیں بچیں گے۔پاکستان، سعودیہ،عرب امارات سمیت تمام ممالک صہیونی عزائم کا اگلہ ہدف ہیں۔