فرنیچر ایسوسی ایشن کانمائش کے بائیکاٹ کا اعلان

 فرنیچر ایسوسی ایشن کانمائش کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فرنیچرایسوسی ایشن نے امسال اگست میں ہونے والی فرنیچر نمائش کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین رانا وحید نے کہا ہے کہ۔۔۔

 فرنیچر نمائشوں کے انعقاد کو مچھلی بازار نہ بنایا جائے بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کراچی چیمبر اور حکومتی نگرانی میں نمائشوں کو منعقد کیا جانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میلان، نیویارک، پیرس اور لندن جیسے عالمی شہروں میں فرنیچر اور تمام طرز کی نمائشیں سال میں صرف ایک یا دو مرتبہ ہوتی ہیں، جن کا مقصد مقامی صنعت کو فروغ دینا، کاروباری مواقع پیدا کرنا اور عالمی برانڈز کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر نمائشیں نہ صرف کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں تک محدود ہوں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی فرنیچر انڈسٹری کا فروغ بہت ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں