محرم :سیکیورٹی کیلئے سادہ لباس اہلکار تعینات کرنیکی ہدایت

محرم :سیکیورٹی کیلئے سادہ لباس اہلکار تعینات کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )محرم الحرام حوالے سے ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ کی قیادت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی۔میٹنگ میں ایس پی سٹی،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور امام بارگاہوں کے منتظمین شریک تھے۔

اجلاس میں محرم الحرام کے جلسے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام کی مجالس اور سیکورٹی کیلئے سادہ کپڑوں میں نفری کی تعینات کیا جائے تاکہ مشکوک افراد پر نظر رکھنے میں مدد ملے ۔کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ کے کسی بھی جلسے یا جلوس میں داخل نہیں ہوگا۔تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں۔جلسے اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے کانسٹیبلان کے ساتھ لیڈیز پولیس کانسٹیبلان کو امام بارگاہوں پر تعینات کیا جائے گا۔جلوس کے روٹس پر جو بھی انکروچمنٹ ہے اس کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ان کو ختم کیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں اور ہاٹ اسپاٹ پر کارآمد اسنیپ چیکنگ کی جائے ۔امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں، پولیس گشت کو بڑھایا جائے اور شاہین فورس کی ڈپلائمنٹ امام بارگاہوں کے پاس رکھی جائے ۔نفری کی ڈپلائمنٹ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ،تمام تر حساس و غیر حساس مقامات پر سیکیورٹی تعینات کیا جائے ، جلوس/مجالس سے پہلے روٹ سروے کیا جائے اور بی ڈی ٹیم کی مدد بھی حاصل کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں