ضلع وسطی میں چائلڈ لیبر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع وسطی عاصم عباسی کی زیر صدارت ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس پی گلبرگ، ٹریفک انتظامیہ، لیبر آفیسر ضلع وسطی، وائس چیئرمین نیو کراچی، وائس چیئرمین نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں چائلڈ لیبر کے بڑھتے واقعات، خاص طور پر کم عمر بچوں سے چنگ چی رکشہ چلوانے جیسے خطرناک رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس اور پولیس انتظامیہ کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرے ۔محکمہ لیبر اور پولیس کو چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت دی گئی۔ عاصم عباسی نے کہا کہ متاثرہ بچوں کو تعلیمی سہولتیں اور ان کے خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔