میئر مرتضیٰ وہاب کا قائد حزب اختلاف کی تجاویز کاخیر مقدم

 میئر مرتضیٰ وہاب کا قائد حزب اختلاف کی تجاویز کاخیر مقدم

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سٹی کونسل میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ایک تعمیری اور مثبت ملاقات ہوئی۔

میئر نے اپوزیشن لیڈر کو مجوزہ بجٹ، آمدنی اور محصولات کی متوقع تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران بجٹ سازی کو شفاف، جامع اور شہر کی متنوع آبادی کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔ میئر نے کہا کہ شہر کی ترقی تمام منتخب نمائندوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اور اس مقصد کے لیے بین الجماعتی تعاون ناگزیر ہے ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے بھی شہر کے وسیع تر مفاد میں تجاویز پیش کیں جن کا میئر نے خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یونین کونسلز کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی مقامی سطح پر بہتر بنائی جا سکے ۔اس ضمن میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جیسے اداروں کو مقامی حکومتوں کے ساتھ مزید ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں