واجبات کی وصولی کے دوران سیپکو ملازم قتل،واپڈا یونین کا مظاہرہ

واجبات کی وصولی کے دوران سیپکو ملازم قتل،واپڈا یونین کا مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر میں بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے دوران ایک دکاندار نے سیپکو ملازم کو تیز دھار آلے سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔واقعہ کے بعد سیپکو ملازمین اور واپڈا یونین سراپا احتجاج بن گئے۔

 پولیس کی مبینہ خاموشی پر شدید نعرے بازی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیپکو ون کا عملہ ہفتہ کے روز بقایاجات کی وصولی کے لیے مہران مرکز کے علاقے میں آپریشن کر رہا تھا کہ اسی دوران دکاندار حسنین قریشی سے ملازم فہیم سمیجو کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، جو جلد ہی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ اسی دوران دکاندار نے طیش میں آ کر تیز دھار آلے سے فہیم سمیجو پر حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ملازم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں