ایسٹیوٹا کے افسر کی تنخواہ بند نہ کرنے کا حکم

ایسٹیوٹا کے افسر کی تنخواہ بند نہ کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن و وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ایسٹیوٹا) کے گریڈ 19 کے افسر سلطان احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ان کی تنخواہ بند کرنے سے روک دیا۔

 سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سلطان احمد کو گزشتہ برس ترقی دی گئی تھی تاہم اب انہیں کندھکوٹ تبادلے کا سامنا ہے جبکہ کراچی میں گریڈ 19 کی تین خالی اسامیاں موجود ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں