پولیس وین پر حملے کے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس وین پر حملے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ملزم فضل غنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 2015 میں قائد آباد کے علاقے میں پولیس وین پر حملہ کیا تھا۔