ارشد پپو گروپ کے اڈے پر چھاپہ،13 ملزمان گرفتار

 ارشد پپو گروپ کے اڈے پر چھاپہ،13 ملزمان گرفتار

کراچی(اے پی پی)ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر)فیضان علی کی سربراہی پولیس نے جہان آباد میں لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ کے دوران 13مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ،منشیات اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی حسن ولد محمد ارشاد،نبیل ولد عبداللطیف، حبیب اﷲ ولد رحمت اﷲ،عرفان علی ولد رستم علی،محمد عامر ولد محمد سلیمان،عباس ولد عبدالرشید،محمد نثار عباسی ولد عظمت علی عباسی،کالا خان عرف کالا ولد محمد مسکین،محمد ریاض ولد محمد عارف،حبیب ولد ایوب، احمد بلال ولد محمد عمر،وکیل احمد ولد حاجی عبدالستاراورمحمد اسلم ولد محمد یاسین شامل ہیں۔پویس نے منشیات کے اڈے سے 6 عدد پسٹلز 33 راؤنڈز، ایک کلو آئس، 470گرام تنزانیہ، 63 گرام ہیروئن، 1600گرام آئس میں استعمال ہونے والا کیمیکل، 11عدد موبائل فونز،2 ڈیجیٹل چھوٹے ترازو اورمنشیات کو پیکنگ کرنے کادیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں