مطلوب خاتون منشیات فروش گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)درخشاں پولیس کی کارروائی، مطلوب خاتون منشیات فروش کو گرفتارکرکے آئس برآمد کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران منشیات کی فروخت میں ملوث بابرہ عرف بیبو بلوچ دختر محمد رانجھا کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی نقل وحرکت سے متعلق اسپیشل برانچ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی گئی تھی۔ ملزمہ کی موجودگی کی اطلاع پر خیابا ن بدر فیز5میں کارروائی کی گئی۔