کے ایم سی اراضی کی لیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائی کی ہدایت

کے ایم سی اراضی کی لیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائی کی ہدایت

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ کو ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی کی ملکیتی زمینوں پر لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے زور دیا کہ کے ایم سی کی زمین پر تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات جو لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہیں فوری طور پر روکی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس کے دوران دی، میئر کراچی نے یہ بھی حکم دیا کہ عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں