2کروڑ سے زائد کے زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

2کروڑ سے زائد کے زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات پکڑے گئے ۔

کسٹمزحکام نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کرلیے ہیں، مسافر نے ہوشیاری سے ان زیورات کو جسم پر چسپاں کیا تھا۔کسٹمز نے بتایا کہ برآمد سامان میں سونے کا ہار، چین، بالیاں، ہیرے کی انگوٹھی اور ہار شامل ہیں، دبئی سے کراچی آنے والے مسافر نے جسم پر لگے پرس میں اشیا چھپا رکھی تھیں۔اس سے قبل کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، گھڑیاں، ٹیبلٹس، پینسلز اور ایئر پوڈ ضبط کر لیے تھے ۔ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ چھاپہ میں 3 کروڑ روپے مالیت کے ایپل آئی فون،ایپل میک بک، ایپل واچز، ایپل پینسلز، سیمسنگ ٹیبلیٹس، ایئر پوڈز اپنی تحویل میں لے کر ضبط کر لیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں