کندھ کوٹ:ضلع میں قیام امن کا مطالبہ لیکر قافلہ اسلام آباد روانہ

کندھ کوٹ:ضلع میں قیام امن کا مطالبہ لیکر قافلہ اسلام آباد روانہ

کندھ کوٹ(نمائندہ دنیا) کندھ کوٹ ضلع میں بدامنی، بھتہ خوری، ڈاکو راج اور قبائلی تنازعات کے ناسور میں جکڑے عوام کا احتجاج، شہری اتحاد اور آل پارٹیز موومنٹ کے رہنماؤں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ امن کی خاطر شہر اقتدار اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں کندھ کوٹ، تنگوانی اور کشمور سے مسافر کوچوں پر سوار ہو کر قافلے روانہ ہو گئے ہیں ۔ سیاسی و سماجی رہنماؤں حاجی حضوربخش مغل، اکرم باجکانی، غلام مصطفیٰ میرانی، مولوی خان محمد ملک، وکیل فیاض بجارانی، غلام رسول ملک و دیگر نے روانگی اسلام آباد روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلیٰ اداروں سے امن و امان قائم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرانے اسلام آباد جا رہے ہیں ، افسوس کی بات ہے کہ کندھ کوٹ ضلع مکمل طور پر ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے ، ڈاکو جب اور جس وقت چاہیں سڑکوں، بازاروں میں آ کر لوٹ مار کرتے ہیں، جبکہ قبائلی تنازعات میں فریقین بیگناہ انسانوں کا قتل عام کر رہے ہیں، ڈاکوؤں کے گینگز سرعام بیوپاریوں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں، جو بھتہ نہیں دیتا ان کی دکانوں اور گھروں پر فائرنگ کر کے خوف وہراس پیدا ،دھمکیاں دی جاتی ہیں، پولیس ڈاکوؤں اور قبائلی تصادم روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ، علاقے میں جرائم میں اضافہ اور لاقانونیت کا راج قائم ہو گیا ہے ، ہم امن کا مطالبہ لے کر اسلام آباد جانے کے لئے نکلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں