لاڑکانہ:قتل کیس میں جیل کاٹنے والا قیدی اسپتال میں دم توڑ گیا
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے نشتر روڈ حیدری محلہ کا رہائشی قتل کیس میں سینٹرل جیل میں قید کاٹنے والا قیدی نظام الدین گوپانگ چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پراسرار طور پر دم توڑگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ورثا اسپتال پہنچ گئے ۔
قیدی کے بھائی سدھیر نے نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور انصاف فراہم کیا جائے ۔ جیل پولیس کے مطابق قیدی نظام کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال داخل کرایا گیا تھا،جہاں وہ انتقال کرگیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔