گڈاپ کے دیہات میں 8روز سے بجلی بند
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گڈاپ کے علاقوں کاٹھوڑ، صالح محمد جمانی گوٹھ، فقیر محمد گوٹھ، گاجان گوٹھ سمیت دیگر دیہات میں گزشتہ 8 دنوں سے بجلی کی بندش کے باعث پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے ۔
رہائشیوں نے گڈاپ سٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین حاجی عبدالقادر گبول، شکور گبول اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے واجبات کی ادائیگی کا جواز بنا کر گڈاپ کے سینکڑوں دیہات کو بجلی سے محروم کر دیا ہے ۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پانی کا سنگین بحران پیدا ہو چکا ہے اور کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔