ناگن چورنگی کے قریب قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،زمین واگزار

 ناگن چورنگی کے قریب قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،زمین واگزار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر ناگن چورنگی کے قریب واقع ایس ٹی 19 کی حدود میں قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار ایکڑ رفاہی زمین واگزار کرالی گئی۔

ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس اور کے ڈی اے کے اشتراک سے دو گھنٹے طویل آپریشن کے دوران زمین پر غیر قانونی طور پر قابض عناصر کو بے دخل کیا گیا۔ کارروائی کے دوران لینڈ گریبرز کا سرغنہ سرفراز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مطابق مذکورہ زمین کے ڈی اے کی ملکیت ہے اور اس پر پہلے بھی ایف آئی آر درج کروائی جا چکی تھی۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔طحہ سلیم کا کہنا تھا کہ اس رفاہی زمین پر جعلی سوسائٹی کے نام پر پلاٹ بیچے جا رہے تھے اور عوام سے پیسے بٹورے جا رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں