بجلی کی بدترین بندش کراچی دشمنی ،ایم کیوایم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے شہر میں بجلی کی بدترین بندش کو کراچی دشمنی قرار دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ پورا شہر اس وقت ترسیلی نظام پر قابض ادارے کے عتاب کا شکار ہے۔
سولہ سولہ گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن کردیا ہے اپنی بد نیتی اور لوٹ کھسوٹ کی عادت کا ملبہ عوام پر ڈالنا کے الیکٹرک کا وتیرہ بن چکا ہے، چوری یا کنڈہ سسٹم ختم نہ ہونا ادارے کی جانبدار نااہلی ہے ۔