پولیس سے مقابلے میں ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

پولیس سے مقابلے میں  ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہران ہائی وے کے قریب قائد آباد پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران گشت پر موجود اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ مارے جانے والے ڈکیت کی شناخت اشتیاق ولد گل نظیر کے نام سے ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں