سائن بورڈز کے خلاف پاسبان کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

 سائن بورڈز کے خلاف پاسبان  کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

کراچی (این این آئی)شہر میں بلند و بالا عمارتوں، چوراہوں اور پبلک مقامات پر لگے بڑے بڑے سائن بورڈز کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت پیر (آج)کو ہوگی۔

 درخواست کی سماعت جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا جبکہ خرم لاکھانی ایڈووکیٹ پیروی کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں