منشیات سپلائر ملزمہ ٹک ٹاکر کے تفتیش میں انکشافات

منشیات سپلائر ملزمہ ٹک ٹاکر کے تفتیش میں انکشافات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی تفتیشی پورٹ سامنے آگئی، ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے ۔ ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں آناجانا شروع کیا۔

 وہاں سے آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اورمنشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا۔گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش کچھ نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے ۔درخشاں پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پرڈیفنس فیز5چھبیس اسٹریٹ خیابان بدرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ بابرہ عرف بیبو بلوچ دخترمحمد رانجھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آئس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش ملزمہ کا نام اسپیشل برانچ کی بی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہے اور وہ ٹک ٹاکر ہے ۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ اس کی پیدائش گلشن اقبال کی ہے اوراس نے انٹرتک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے ۔2007 میں اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ والد نے والدہ کوطلاق دے دی تھی اوروالدہ نے 2017 میں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ 2020 میں والد کا انتقال ہوگیا تھا۔والدہ کے دوسرے شوہرسے دوبچے تھے جن سے آئے روزجھگڑا ہونے پرمسلم کمرشل میں فلیٹ لے لیا اور وہیں شفٹ ہوگئی اورماڈلنگ کا کام کرتی رہی۔ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پربھی ویڈیوزبنانا شروع کی اورمشہورہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں