ایران پر امریکی حملہ کھلی دہشت گردی ہے ،متحدہ علماء محاذ

کراچی (این این آئی) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمدامین انصاری نے اپنی زیر صدارت ایران پر امریکی حملے کے خلاف احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے کھلی دہشتگردی ،ایران کی آزادی و خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے ۔
امریکہ غزہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا کھل کر ساتھ دینے کے بعد اب اسرائیل ایران جنگ میں بھی فریق بن کر ایران کی جوہری تنصیبات پر مجرمانہ حملوں کا مرتکب ہوا ہے ۔ امریکہ اسرائیل مل کر گریٹر اسرائیل کے مذموم خوفناک منصوبے کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔