کراچی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے ،پیر ارشدکاظمی

کراچی (این این آئی )تحریک اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنماوچیئرمین ارشدکاظمی نے کہاہے کہ کراچی شہر اس وقت سنگین شہری بحران کا شکار ہے ۔
ہر طرف ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پانی کی قلت، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کچرے کے ڈھیر، ٹریفک جام اور انتظامی نااہلی کے مناظر عام ہیں، مگر ذمہ دار ادارے محض بیانات اور رسمی اعلانات تک محدود ہیں۔اگر میئر کراچی اور بلدیاتی نظام سنجیدگی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو اس شہر کو دوبارہ ایک مہذب، صاف اور روشن کراچی بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے عالمی شہر کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ یہاں کے شہری سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔ ایک طرف پانی نایاب ہے تو دوسری طرف گٹر ابل رہے ہیں۔