بالآخر اہل ایمان اورحق کی فتح ہوگی، راشدنسیم

بالآخر اہل ایمان اورحق  کی فتح ہوگی، راشدنسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دینی اسکالر راشدنسیم نے کہاہے کہ آج دنیا وپوری انسانیت ایک فیصلہ کن دور میں داخل ہوچکی ہے ۔

اہل ایمان اللہ کی طرف رجوع کریں اورحق کے لیے ڈٹ جائیں ۔امت مسلمہ بگڑے ہوئے حالات کی تیاری کرلے کیونکہ ایک فیصلہ کن معرکہ ہونے جارہا ہے ۔یہ طے ہے کہ بالآخر اہل ایمان اورحق کی فتح ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میںخطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ عالم اسلام نے باطل کو للکارنے والے ملک ایران کا ساتھ نہیں دیا تو پھراگلی باری ان میں سے کسی اور کی بھی ہوسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں