مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر ایران کو دھوکہ دیا گیا،الطاف شکور
کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ حملے سے جوہری تابکاری کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔
مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر ایران کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ ایران کا ایٹمی پروگرام ایک بہانہ تھا۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی پہلے ہی اس کی تصدیق کر چکی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پُر امن مقا صد کے لئے ہے ۔ امریکی عوام پہلے ہی جنگ کو مسترد کر چکے ہیں۔