عباسی شہید اسپتال میں بلڈ بینک کا افتتاح
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اتوار کو اولڈ کوئنز روڈ پر بوہرہ کمیونٹی کے ساتھ شجرکاری کی۔
اس موقع پر میئر کراچی نے اولڈ کوئنز ایریا میں اسپورٹس ایریا کا بھی افتتاح کیا۔میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ کوئنز روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ماحول دوست درخت لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے ۔علاوہ ازیں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام عباسی شہید اسپتال میں بلڈ بینک کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔