کے ایم سی کی نااہلی سے شہرڈوبنے کاخطرہ،سیف الدین

کے ایم سی کی نااہلی سے شہرڈوبنے کاخطرہ،سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے متوقع برسات کے پیش ِ نظر کراچی کے مختلف نالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں اختر کالونی، منظور کالونی، محمود آباد، پی ای سی ایچ ایس، کراچی ایڈمن سوسائٹی، عیسیٰ نگری اور گجر نالہ،لیاقت آباد، ناظم آباد اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا ۔

 ان کے ہمراہ یوسی چیئر مین شاہد فرمان، نعمان الیاس اور عمیر بھی وموجود تھے ۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے دورے کے موقع پر کہا کہ ہر جگہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے ، نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، ہر سال کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود حالت تبدیل نہیں ہوئی،نالوں کی فی الفور صفائی نہ کرائی گئی اور صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سندھ حکومت و کے ایم سی کی نا اہلی کے باعث کراچی ڈوبنے کا خطرہ ہے ، یہ حال ہے کہ بعض جگہ تو کچرے کی تہہ اس قدر موٹی ہوگئی ہے کہ بچے اس پر کھیل رہے ہیں اور یہ بجائے خود ایک تشویش ناک امر ہے کہ اگر کسی جگہ کچرے کی تہہ کچھ کمزور ہو تو بچوں کے ڈوبنے کا خطرہ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوسی چیئر مینوں کی نگرانی میں فوری طور پر نالوں کی صفائی کا کام پورے شہر میں شروع کیا جائے جو پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے ، سندھ سرکار خدا کا خوف کرے ، اس نے شہریوں کو ہر طرح کی تکالیف اور مصیبتوں سے دوچار کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں