گڈاپ میں نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی، کے الیکٹرک

کراچی(پ ر) ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ گڈپ کے علاقے کاٹھور ، صالح محمد جمانی گوٹھ، فقیر گوٹھ، گاجان گوٹھ اور دیہہ شاہ مراد گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی۔
منقطع کیے گئے نادہندگان پر واجب الادا رقم 50 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے ۔ علاقہ معززین کی جانب سے بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کی یقین دہانی پر بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔وقت پر کی گئی ادائیگیاں لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہیں۔