زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

زخمی سمیت 3 ملزمان  گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اے پی پی)اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 2 غیرقانونی پسٹلز، 5 راؤنڈزاورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایمل عرف آغا ولد محمد نعیم (زخمی)، راجہ ولد صوبہ اورثوبان ولد محمد پرویز شامل ہیں۔ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیما ندی کے قریب تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں