گورنر سندھ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

گورنر سندھ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،پیر کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے۔۔۔

 مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کاحج سے واپسی پر ارکانِ صوبائی اسمبلی سندھ، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، جے ڈی سی کے ظفر عباس اور عوام کی بڑی تعداد نے کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔گورنر سندھ کی آمد پر شہریوں نے والہانہ نعروں، گل پاشی اور ہار پہنا کر خیر مقدم کیا۔کراچی ائیرپورٹ پر حاجیوں کے استقبال کے لیے آئے افراد نے اپنے لائے گئے ہار بھی گورنر سندھ کو پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا۔گورنر سندھ عوامی ریلی کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے ، استقبال کے لیے آئے افراد سے فردا فردا ملاقات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں