کفار کبھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،ثروت اعجاز

کفار کبھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،ثروت اعجاز

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری، مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے ایران پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے۔۔۔

 امریکہ دوسرے ممالک کی خودداری سے کھیل رہا ہے ،کفر عالم اسلام کے خلاف یکجا ہو چکا ہے ۔امت مسلمہ کو کفار کے جھوٹے پروپگنڈے سے ہوشیار رہنا ہوگا۔رہنماؤں نے ایران پر امریکی حملے کے حوالے سے کہا کہ کفار کبھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ہیں۔کفار ہماری صفوں میں دڑاڑیں ڈال کر ہمیں علیحدہ علیحدہ کرنا چاہتے ہیں،دنیا میں امن کا پرچار کرنے والا امریکہ بھی عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے میں پیش پیش ہے ۔پوری امت مسلمہ کی نظریں پاکستان پر ہیں۔پاکستان کو امریکہ سے ایران پر حملہ کرنے کی وضاحت مانگنی چاہیے ۔امریکہ بھی عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔اقوام متحدہ او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیوں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے ۔امریکہ دنیا کا باپ بننے کی کوشش کر رہا ہے ۔امریکہ کا حشر نشر بھی اسلامی ممالک کے ہی ہاتھوں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے عالم اسلام کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا ہے ،اب عالمی جنگ کے خطرات مزید بڑھ چکے ہیں،تمام اسلامی ممالک مل کر کفار کے خلاف جہاد کا اعلان کریں۔امریکہ کی بدمعاشی دنیا کو ایک نئے بحران کی جانب لے جا رہی ہے ۔امریکہ کی اگر یہی روش رہی تو پھر دنیا کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں