سیلانی ویلفیئر کے زیرِ اہتمام سالانہ فارماسسٹ کانفرنس

سیلانی ویلفیئر کے زیرِ اہتمام سالانہ فارماسسٹ کانفرنس

کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سالانہ فارماسسٹ کانفرنس 2025 نیشنل ایرواسپیس سائنس و ٹیکنالوجی پارک فیصل کنٹونمنٹ کراچی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اورنجی فارمیسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کا مقصد فارماسسٹ اور طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور دواسازی شعور کو فروغ دینا ہے ۔ ماہرین نے اپنی اس رائے کا اظہار کیا کہ دواسازی تعلیم و شعور، ہیلتھ پروفیشنلز کی تربیت اور کمیونٹی ہیلتھ سروسز کی بہتری کے سلسلے میں یہ معاہدہ اس بات کا عکاس ہے کہ دونوں ادارے صحت عامہ کے میدان میں آگاہی، تربیت اور جدید اصولوں پر مبنی اقدامات کے ذریعے بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں