گکھڑ ٹرا ما سینٹر کا اڑھا ئی سال سے رکا ہوا کام دوبارہ شروع

گکھڑمنڈی (نامہ نگار ) گکھڑ ٹرا ما سینٹر کا اڑھا ئی سال سے رکا ہوا کام دوبارہ شروع ہو گیا ۔ تحریک انصاف کے۔۔۔
دور حکومت میں گکھڑ ٹراما سینٹر کی بنیاد رکھی گئی اور اس پر تیزی سے کام بھی شروع کر ا دیا گیا مگر حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی ٹراما سنٹر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا مگر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کی کوششوں اور ایم پی اے وقار چیمہ کا کاوش سے ٹراما سنٹر کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر شہریوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔