14لاکھ ڈکیتی کی واردات 24گھنٹوں کے اندر حل ،ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی،14 لاکھ ڈکیتی کی واردات 24 گھنٹوں کے اندر حل ملزمان گرفتار اسلحہ و لوٹی گئی رقم برآمد۔شہری ذوالفقار علی ولد خوشی محمد کے گھر میں گھس کر 3 ملزمان جو کہ 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے دو ملزمان کے پاس اسلحہ موجود تھا۔
اسلحہ کے زور پر کیش رقم و موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے ۔تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قائم کیا بروقت مختلف کاروائیوں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کی اور وقوعہ کی CCTV فوٹیج حاصل کی گئی 24 گنٹے کے اندر ہی تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 251/25 میں مطلوب مرکزی ملزم و 2 نامعلوم ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی گرفتار شدہ ملزمان سے 2 موٹر سائیکلیں ، 2 پستول ، لوٹی گئی رقم برآمدکرلی گئی۔