بلدیہ عظمیٰ: 55ارب 28کروڑ سے زائد کابجٹ پیش

بلدیہ عظمیٰ: 55ارب 28کروڑ سے زائد کابجٹ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)سٹی کونسل کے اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 55 ارب 28 روپے کا 14 کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ پیش کر دیا۔بجٹ میں کل آمدنی کا تخمینہ 55 ارب 28 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ کل اخراجات 55 ارب 13 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

سٹی کونسل کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے ۔طبی و صحت کی سہولیات کیلئے 7 ارب 29 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔ تنخواہوں اور انتظامی اخراجات پر 31 ارب 59 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک فنڈڈ کلک منصوبے کے لئے 7 ارب 43 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اسکیموں کیلئے 9 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔سٹی کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لئے 13 ارب 41 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔ میونسپل سروسز کیلئے 5 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بجٹ رکھا گیا۔کراچی میں انجینئرنگ منصوبوں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ روپے بجٹ میں شامل کیے گئے ۔ پارکس و ہارٹیکلچر کیلئے 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے ۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی تاریخ میں پہلی بار سیلری سسٹم کو ایپ پر منتقل کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں