پولیس منشیات کے خلاف سنجیدگی سے کام کرے ،وزیرداخلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سلیم واحدی آڈیٹوریم ڈی ایل برانچ کلفٹن میں ڈی ایس پیز کے اعزاز میں پروقار تقریب برائے تنصیبِ رینک کا انعقاد۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 90 ڈی ایس پیز کو عہدے میں ترقی کے رینگ لگائے ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام جرائم کے خلاف شکایات کے لیے پولیس کی جانب دیکھتے ہیں ۔آپکا کام امن وامان کو حالات کو کنٹرول میں رکھنا ہے ۔آپ نے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنا ہے اور خدمت کرنا ہے ۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم،دہشت گردی جبکہ کچہ ایریاز میں ہنی ٹریپ،اغواء برائے تاوان سے نمٹنا ہے ۔ٹاسک فورس منشیات کے خلاف کام کررہی ہے ۔منشیات اور جرائم کے خلاف آپکو بھی حصہ لینا ہے اور جنگی بنیاد پر کام کرنا ہے ۔سندھ پولیس منشیات کے خلاف سنجیدگی سے کام کرے ۔ہیلتھ کارڈ کی سہولت اشد ضروری تھی جو مہیا کردی گئی۔پولیس لائنز کی بھی تزئین و آرائش جلد کی جائیگی۔غیرجانبدارانہ اور میرٹ پر ترقی سندھ پولیس کا اعزاز ہے ۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی کا مؤثر اور مربوط میکنزم آزاد اور خودمختار ہے ۔سینیئر افسران کی سینیارٹی لسٹ کی ترتیب میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے ۔میں ترقی پانیوالے تمام ڈی ایس پیز کو مبارکباد دیتا ہوں۔چاہتا ہوں کہ ڈی پی سی سال میں دو مرتبہ ہو۔حکومت سندھ کی مہربانی ہیکہ میڈیکل کی مد ڈھائی تین بلین دے رہی ہے ۔سندھ پولیس کو میڈیکل سہولت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔