واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا،ڈرائیور گرفتار

واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا،ڈرائیور گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا منگل کی صبح شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑکے قریب تیزرفتارواٹرٹینکر رجسٹریشن نمبر ٹٰی ایل ای 775 کی زد میں آکر موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر پر کے ای زید2146 پر سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

 جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، خوفناک حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ محمد فسیح ولد عبدالباسط کے نام سے کی گئی ، متوفی شخص لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی تھا ۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ پولیس نے واٹرٹینکر کے ڈرائیورطاہر خان کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں