کسٹم کورٹ میں سونے کی اسمگلنگ کیس کی سماعت

کسٹم کورٹ میں سونے کی اسمگلنگ کیس کی سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کسٹم کورٹ میں سونے کی اسمگلنگ اور کروڑوں روپے کی برآمدگی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار عبدالباسط، سلیم بابا سمیت پانچ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں اور ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 170 تولہ سونا اور ساڑھے گیارہ کروڑ روپے نقدی برآمد کیا ہے ۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے یہ سونا بیرون ملک سے اسمگل کیا اور برآمد شدہ رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے منتقل کی جانے والی رقم ہے ۔ملزمان کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان گولڈ بار کے ہول سیلرز اور لائسنس ہولڈر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں