سی ویو کے قریب سمندر سے لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ویو چنکی منکی کے قریب سمندر کنارے ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش ملی۔ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیر ولد فیروز علی کے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔