انٹرنتائج کی عدم فراہمی پرسیکڑوں طلبا کا احتجاج

انٹرنتائج کی عدم فراہمی پرسیکڑوں طلبا کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نتائج کی عدم فراہمی کے خلاف کراچی انٹر بورڈ میں سیکڑوں طلبا کا احتجاج ،طلبا و طالبات کے ہمراہ والدین بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔۔۔

طلبا نے حکومت سندھ کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے پر اسکروٹنی کروائی تھی،جبکہ بلبا کا کہنا تھا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود چیئرمین بورڈ نتائج جاری نہیں کررہے ، طلبا کو جامعات میں داخلوں کی منسوخی و داخلہ فیس ضائع ہونے کے مسائل کا سامنا ہے ، چیئرمین انٹر بورڈ جلد نتائج جاری کریں ، دو دن میں نتائج جاری نا کیے گئے تو چیف سیکریٹری دفتر کے باہر احتجاج کرینگے ۔دوسری جانب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وضاحت کی ہے کہ اسکروٹنی کیسوں کے نتائج فائنل ہونے میں تاخیر کی باتیں درست نہیں ہیں۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی غلام حسین سوہو باقاعدگی سے دفتری اور امتحانی امور سے متعلق فائلیں نمٹارہے ہیں۔ یادرہے چیئرمین غلام حسین سوہو نے 25اپریل کو انٹربورڈ کا اضافی چارج سنبھالا تھا، چارج سنبھالنے کے فوراً بعد 5مئی سے 29مئی تک سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلہ میں سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل،سائنس جنرل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے جبکہ 3جون سے 2جولائی تک دوسرے مرحلہ کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ کے انعقاد کیلئے ہدایات جاری کرنے کے ساتھ تمام انتظامات کو حتمی شکل دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں