بچیوں کیلئے لبیک یا غزہ مہم کا انعقاد

 بچیوں کیلئے لبیک یا غزہ مہم کا انعقاد

کراچی (پ ر)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان صوبہ سندھ کے شعبہ بزم گل کے تحت صوبہ کے مختلف شہروں میں ’’لبیک یا غزہ مہم‘‘ منائی گئی۔ اس مہم کا مقصد اسکولوں کی طالبات میں فلسطین کی تاریخ اسلامی میں اہمیت اور غزہ میں جاری بدترین صہیونی جارحیت اور نسل کشی سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اس دوران مختلف تعلیمی اداروں میں فلسطین کی تاریخ پر مبنی معلوماتی ورکشاپس اورتحریری و تقریری مقابلے منعقد کیے گئے اور غزہ مارچز کا انعقاد بھی کروایا گیا۔ تقریباً 30 اسکولز اس مہم کا حصہ بنے جن کے ذریعے 1300 سے زائد طالبات تک رسائی ہوئی۔مہم کے دوران اسکولوں میں طالبات کی دلچسپی اور شعور میں اضافہ کے لیے فلسطینی اشیاء پر مشتمل ’’فلسطین ڈیسک‘‘بھی لگائے گئے اور فلسطینیوں کی امداد کے لیے فنڈز بھی جمع کیے گئے ۔ اس مہم میں طالبات نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں