ٹک ٹاکر کے قاتل ڈیڑھ ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

ٹک ٹاکر کے قاتل ڈیڑھ  ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ ٹاؤن میں قتل ہونے والے ٹک ٹاکر کو مارنے والوں کا سراغ نہ لگایا جاسکا، ڈیڑھ ماہ بعد بھی ملزمان گرفتارنہ ہوسکے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر انس کو گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک ملزمان کو پکڑنے کے حوالے سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ، ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقتول کے اہلخانہ نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔اہلخانہ نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں