سانحہ سوات انسانیت سوز، حکومتی غفلت کا نتیجہ،سنی تحریک

سانحہ سوات انسانیت سوز، حکومتی غفلت کا نتیجہ،سنی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ سوات انسانیت کو شرم سے پانی پانی کر دینے والا واقعہ ہے ۔سانحہ سوات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات وفاقی اور صوبائی دونوں حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے ۔اسلامی فلاحی ریاست میں اس طرح کے واقعات کا ہونا سوالیہ نشان ہے ۔سانحہ سوات میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے ۔حکومت اور متعلقہ اداروں کو کوئی خبر نہیں ہوئی ۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کو انصاف فراہم کرے مگر مرنے والوں کہ اہلخانہ کو کون انصاف فراہم کرے گا۔سیلابی ریلا آنے کے حکومت نے پہلے سے حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے ۔بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے میں پھنسے لوگ 3 گھنٹے تک مدد کیلئے فریاد کرتے رہے مگر حکومت سوتی رہی۔کیا سوات میں ریسکیو ادارے نہیں ہیں یا وہاں پر بھی سب اچھے کی فائل بنا کر آگے بڑھا دی جاتی ہے ۔بدقسمت خاندان دریائے سوات کے کنارے تفریح کے لیے ڈسکہ سیالکوٹ سے آیا تھا۔ خاندان کے لیے خوشی کے یہ لمحات قیامت میں تبدیل ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے مجرموں کو قرار واقع سزا دی جائے ۔ بدقسمت خاندان دریا کی بپھری ہوئی موجوں میں گھرا رہا اور مدد کا انتظار کرتا رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں