گورنر کاافغان قونصلیٹ کادورہ،زلزلے سے نقصان پرافسوس

گورنر کاافغان قونصلیٹ کادورہ،زلزلے سے نقصان پرافسوس

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے افغان قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری اور سفارتی عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔

گورنر سندھ نے افغانستان کے صوبہ کنڑ اور ننگرہار میں حالیہ زلزلے سے ہونے والی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاک افغان تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے ۔علاوہ ازیں یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ 7ستمبر کا دن مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاک فضائیہ کے بے مثال عزم، جرات اور قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر تاریخ رقم کی۔ دشمن کے متعدد طیاروں کو تباہ کر کے نہ صرف دشمن کی کمر توڑ دی گئی بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ ایمان، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کے امتزاج سے ناقابلِ تسخیر قوت جنم لیتی ہے ۔آج بھی پاک فضائیہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں