سندھ ایمپلائز الائنس کا ورکرز کنونشن17ستمبر کو ہوگا
کراچی(این این آئی)سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت صوبے بھر میں پنشن اصلاحات کی واپسی، ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی،تنخواہوں پنشن میں 50 فیصد اضافے کے لیے ورکرز کنونشن اور ریلیوں کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس ضمن میں 17 ستمبر کو کراچی میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کے بعد مطالبات کی منظوری کیلئے وزیر اعلی ہاوس پر دھرنے کی تاریخ کااعلان کیا جائے گا۔ کراچی کے ورکرز کنونیشن کے انتظامات کے لیے الائنس کا اہم اجلاس گسٹا کراچی کے دفتر میں ہوا۔جس میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ،گسٹا کے کراچی ڈویژن کے صدر اعجاز اعوان،پ ٹ الف کے انور بلوچ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کراچی کے صدراشرف علی خان،اپیکا کے حافظ احمد علی کے علاوہ مختلف ملازم تنظیموں کے ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔